اسرائیل پر میزائل حملے کا حکم آیت اللہ خامنہ ای نے دیا، رائٹرز کا دعویٰ
1 Oct 2024 23:21
پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ، حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر عباس نیلفروشان کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے ہم نے اسرائیل کے قلب کو نشانہ بنایا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ سینئر ایرانی عہدیدار نے رائٹرز کو بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پر میزائل حملوں کا حکم دیا اور اس حملے کے بعد ایران کسی بھی قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیار ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا ہے۔ پاسداران انقلاب کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ، حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اور پاسداران انقلاب کے کمانڈر عباس نیلفروشان کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے ہم نے اسرائیل کے قلب کو نشانہ بنایا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1163782