QR CodeQR Code

امریکا اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دے رہا ہے، اسرائیلی وزارت دفاع

26 Sep 2024 22:37

صیہونی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جنگی ضروریات کی خریداری کے لیے ساڑھے تین ارب ڈالر اسرائیل کو مل چکے، 5 ارب 20 کروڑ ڈالر آئرن ڈوم سمیت اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کے لیے مختص ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دے رہا ہے۔ اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق پینٹاگون میں اسرائیلی اور امریکی دفاعی حکام کی ملاقات ہوئی۔ اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق امریکا اسرائیل کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد دے رہا ہے، امریکی امداد خطے میں فوجی برتری کی اسرائیلی فوجی کوششوں کے لیے ہوگی۔

وزارت دفاع کا مزید کہنا ہے کہ جنگی ضروریات کی خریداری کے لیے ساڑھے تین ارب ڈالر اسرائیل کو مل چکے، 5 ارب 20 کروڑ ڈالر آئرن ڈوم سمیت اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کے لیے مختص ہیں۔ اسرائیلی وزارت دفاع کے مطابق امریکی امداد اسرائیل، امریکا مضبوط اور پائیدار اسٹریٹجک پارٹنر شپ کا مظہر ہے اور یہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے امریکا کے فولادی عزم کو ظاہر کرتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1162715

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162715/امریکا-اسرائیل-کو-8-ارب-70-کروڑ-ڈالر-کی-فوجی-امداد-دے-رہا-ہے-اسرائیلی-وزارت-دفاع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com