QR CodeQR Code

نواف بن سعید احمد المالکی کی اسحاق ڈار سے ملاقات

26 Sep 2024 22:52

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی سفیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، نائب وزیراعظم نے دونوں ممالک درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسحاق ڈار نے دونوں ممالک درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے مملکت سعودی عرب کے 94 ویں قومی دن کے موقع پر دل کی گہرائیوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سعودی عرب کے سفیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مملکت کے عزم کا اعادہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 1162699

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162699/نواف-بن-سعید-احمد-المالکی-کی-اسحاق-ڈار-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com