QR CodeQR Code

سابق مشیر وزیراعلیٰ سندھ اسماعیل ڈاہری ضمانت کے بعد رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

26 Sep 2024 22:44

اسماعیل ڈاہری اور ان کے ڈرائیور کی آج ہی فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات اور اسلحہ رکھنے کے کیس میں ضمانت منظور کی تھی، ضمانت منظوری کے بعد جب دونوں ملزمان جیل پہنچے تو انہیں گرفتار کرلیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کے سابق مشیر اسماعیل ڈاہری اور ان کے ڈرائیور عنایت اوٹھو کو جمعرات کے روز ضمانت کے بعد رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری حیدرآباد جیل کے احاطے سے عمل میں آئی، پولیس کے مطابق ملزمان دولت پور تھانے کے ایک کیس میں مطلوب تھے۔ اسماعیل ڈاہری اور ان کے ڈرائیور کی آج ہی فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات اور اسلحہ رکھنے کے کیس میں ضمانت منظور کی تھی، ضمانت منظوری کے بعد جب دونوں ملزمان جیل پہنچے تو انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ واضح رہے کہ سابق مشیر سردار اسماعیل ڈاہری کو اس سے قبل گزشتہ دنوں حیدرآباد سے ساتھی سمیت گرفتار کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق اسماعیل ڈاہری کے قبضے سے 5 کلو چرس، کلاشنکوف اور نقدی برآمد ہوئی تھی، جس کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1162691

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162691/سابق-مشیر-وزیراعلی-سندھ-اسماعیل-ڈاہری-ضمانت-کے-بعد-رہا-ہوتے-ہی-دوبارہ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com