QR CodeQR Code

لاپتہ افراد سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کے ممبران تمام کیسز میں آئندہ سماعت پر عدالت طلب

26 Sep 2024 22:36

اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق حساس اداروں کے افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی آئندہ سماعت پر عدالت کو بریف کرے، لاپتہ افراد سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی پیشی پر آئندہ ان کیمرہ سماعت ہوگی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ لاپتہ کمیشن کے اخراجات آرٹیکل 109 میں ایکسرسائز ہوسکتے ہیں۔؟ عدالت نے ایمان مزاری کو معاونت کی ہدایت کی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کے ممبران کو تمام کیسز میں آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق حساس اداروں کے افسران پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی آئندہ سماعت پر عدالت کو بریف کرے، لاپتہ افراد سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی کی پیشی پر آئندہ ان کیمرہ سماعت ہوگی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ لاپتہ کمیشن کے اخراجات آرٹیکل 109 میں ایکسرسائز ہوسکتے ہیں۔؟ عدالت نے ایمان مزاری کو معاونت کی ہدایت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی ایس آئی، ایم آئی، سی ٹی ڈی بلوچستان اور آئی بی کے افسران پر مشتمل کمیٹی کو آئندہ سماعت پر پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت ہم جمعرات کو ہی کریں گے مگر کونسی جمعرات کو وہ بعد میں بتائیں گے، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 1162689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162689/لاپتہ-افراد-سے-متعلق-تحقیقاتی-کمیٹی-کے-ممبران-تمام-کیسز-میں-آئندہ-سماعت-پر-عدالت-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com