QR CodeQR Code

کےالیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے، منعم ظفر خان کا مطالبہ

26 Sep 2024 22:29

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ ہماری تحریک کا اگلا مرحلہ شروع ہوچکا ہے، ہم 29 ستمبر کو دس سے زائد مقامات پر دھرنے دینے جا رہے ہیں، حکومت کے نمائندے اپنی عیاشیاں ختم نہیں کر رہے، مہنگی گاڑیاں اور اضافی پیٹرول مل رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔  منعم ظفر نے کہا ہے کہ تاجر پریشان ہیں، صنعت کار پریشان ہیں، کے الیکٹرک سب سے زیادہ یونٹ چارج کر رہی ہے۔ منعم ظفر کا کہنا ہے کہ ہمارا واضح مطالبہ ہے کہ کےالیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے، عوام کو سستی بجلی فراہم کریں، لوڈشیڈنگ اور بھاری بھرکم بلوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تاجردوست اسکیم کے نام پر تاجر دشمن اسکیم بنا دی گئی ہے۔

منعم ظفر نے مزید کہا کہ ہماری تحریک کا اگلا مرحلہ شروع ہوچکا ہے، ہم 29 ستمبر کو دس سے زائد مقامات پر دھرنے دینے جا رہے ہیں، حکومت کے نمائندے اپنی عیاشیاں ختم نہیں کر رہے، مہنگی گاڑیاں اور اضافی پیٹرول مل رہا ہے۔ منعم ظفر نے کہا سندھ حکومت کی تاریخ ہے کہ تعلیم کو تباہ کر کے بچوں کو پڑھنے نہ دو، صوبائی حکومت تعلیم کے ساتھ کھیل رہی ہے، حکمرانوں سے مطالبہ ہے کہ بااختیارات کمیٹی بنائی جائے جو طلبہ کے معاملات دیکھے۔

انہوں نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی شفاف اور آزادانہ انکوائری ہونی چاہیئے۔ منعم ظفر کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں بڑا مسئلہ تباہ حال انفرا اسٹرکچر ہے، مرتضیٰ وہاب اس شہر کے لیے بھیانک خواب بن گئے ہیں،  وہ نوٹس تو لیتے ہیں لیکن ان کے نوٹس کا جواب نہیں آتا۔


خبر کا کوڈ: 1162684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162684/کےالیکٹرک-کا-لائسنس-منسوخ-کیا-جائے-منعم-ظفر-خان-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com