QR CodeQR Code

صوابی، سٹی تھانے میں دھماکے سے 15 افراد زخمی

26 Sep 2024 22:14

ذرائع کے مطابق تھانہ صوابی سٹی کے مال خانے میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت کے مال خانے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا بارودی مواد شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے سے پھٹ گیا اور متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں سٹی تھانے کے اندر زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں عمارت زمین بوس ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق تھانہ صوابی سٹی کے مال خانے میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت کے مال خانے میں دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا بارودی مواد شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے سے پھٹ گیا اور متعدد دھماکے ہوئے ہیں۔

دھماکے کے بعد باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، زخمیوں کو ہرممکن علاج فراہم کیا جارہا ہے، زخمیوں میں 2 کی حالت نازک ہے۔ ضلعی پولیس آفیسر نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جبکہ اس کے باعث عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر ریسکیو رضاکار اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئی ہیں جبکہ سیکیورٹی کو ہائی الرٹ بھی کردیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1162683

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162683/صوابی-سٹی-تھانے-میں-دھماکے-سے-15-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com