QR CodeQR Code

فلسطین کا دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے، شہباز شریف

25 Sep 2024 22:25

اقوام متحدہ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں سب کو اسرائیلیوں کی طرف سے اس فعل کی مذمت کرنی چاہیئے، اسرائیلی حملے اس جنگ کو مشرق وسطیٰ سے آگے بڑھانے کے سوا کچھ نہیں، اسرائیلی حملے اس دنیا کے لئے بہت سنگین نتائج کے حامل ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے فوری جنگ بندی اور پھر دو ریاستی حل اس کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں صحافیوں سے گفتگو میں مشرق وسطی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیروت میں حالیہ حملہ اس جنگ کووسعت دینےکی چال کےسواکچھ نہیں، لبنان پرحملےاس امن پسند دنیا کیلئے تباہ کن ثابت ہوں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں سب کو اسرائیلیوں کی طرف سے اس فعل کی مذمت کرنی چاہیئے، اسرائیلی حملے اس جنگ کو مشرق وسطیٰ سے آگے بڑھانے کے سوا کچھ نہیں، اسرائیلی حملے اس دنیا کے لئے بہت سنگین نتائج کے حامل ہوں گے۔ صحافی نے وزیراعظم سے پوچھا کہ اس بحران کا حل کیسے تلاش کیا جائے؟ تو شہبازشریف نے جواب دیا کہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے فوری جنگ بندی اور پھر دو ریاستی حل اس کے سوا کوئی چارہ نہیں۔


خبر کا کوڈ: 1162440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162440/فلسطین-کا-دو-ریاستی-حل-ہی-واحد-راستہ-ہے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com