QR CodeQR Code

ہم جوہری معاہدے کے تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں

اندھا دھند دہشت گردانہ کارروائیوں اور لبنان کے خلاف وسیع جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا، مسعود پزشکیان

فلسطینی عوام کو ایک عام ریفرنڈم کے ذریعے اپنے مستقبل کے تعین کا حق دینا چاہئے

25 Sep 2024 21:15

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ چند دنوں کے دوران کی جانے والی اندھا دھند دہشت گردانہ کارروائیوں اور لبنان کے خلاف وسیع جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا جس میں ہزاروں بے گناہوں کا قتل ہوا ہے اور اس کے انجام کی ذمہ داری ان ملکوں پر ہے جو اس المیے کے خاتمے کی کوششوں کو ناکام بناتے اور خود کو انسانی حقوق کا محافظ قرار دیتے ہيں۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر نے کہا کہ فلسطینی عوام کو ایک عام ریفرنڈم کے ذریعے اپنے مستقبل کے تعین کا حق دینا چاہئے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے منگل اور بدھ کی درمیانی رات اقوام متحدہ کی جنرل  اسمبلی کے 79ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ چند دنوں کے دوران کی جانے والی اندھا دھند دہشت گردانہ کارروائیوں اور لبنان کے خلاف وسیع جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا جس میں ہزاروں بے گناہوں کا قتل ہوا ہے اور اس کے انجام کی ذمہ داری ان ملکوں پر ہے جو اس المیے کے خاتمے کی کوششوں کو ناکام بناتے اور خود کو انسانی حقوق کا محافظ قرار دیتے ہيں۔ صدر مملکت نے صیہونی حکومت کی بربریت اور تشدد کے خاتمے اور مستقل طور پر جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

صدر پزشکیان نے کہا کہ صیہونی حکومت نے ہماری سرزمین پر ہمارے سائنسدانوں اور مہمانوں کو شہید کیا، صہیونی حکومت داعش اور دہشت گردوں کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو ایک عام ریفرنڈم کے ذریعے اپنے مستقبل کے تعین کا حق دینا چاہئے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اس طرح سے ہی دیرپا امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہم جوہری معاہدے کے تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ میرا پیغام ان تمام حکومتوں کے لیے یہی ہے جنہوں نے ایران کے خلاف غیر تعمیری حکمت عملی اپنائی ہے کہ تاریخ سے سبق حاصل کریں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں ایران کے سابق صدر شہید ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی کہ عالمی برادری کو فوری طور پر تشدد کو ختم کرنا چاہیے، مستقل طور پر جنگ بندی عمل میں لانی چاہیے اور پورے علاقے اور دنیا میں آگ لگنے سے قبل لبنان میں صیہونی حکومت کی بربریت کو روکنا چاہیے۔ صدر مملکت نے یہ بات زور دے کر کہی کہ حالیہ برسوں میں، ہماری قوم نے ثابت کیا ہے کہ وہ پابندیوں کی وجہ سے ہونے والی بہت سی مشکلات کو برداشت کرکے ظلم کے خلاف کھڑی ہے۔ پابندیوں نے ہمیں فولادی عزم اور خود اعتمادی کے ساتھ ایک مضبوط قوم بنا دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1162423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162423/اندھا-دھند-دہشت-گردانہ-کارروائیوں-اور-لبنان-کے-خلاف-وسیع-جارحیت-کا-جواب-ضرور-دیا-جائے-گا-مسعود-پزشکیان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com