QR CodeQR Code

ملتان، عید میلادالنبی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام، انجینئر سخاوت علی سیال کی شرکت 

25 Sep 2024 21:23

جشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ تعلیمات نبوی پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہوئے بغیر دنیا و آخرت میں کامیابی ناممکن ہے اسی لیے ہمیں معاملات زندگی میں تبدیلی لانا ہوگی تاکہ دنیاوی مشکلات و مصائب سے چھٹکارا حاصل کر سکے اور آخرت میں بھی کامیابی ممکن ہو۔


اسلام ٹائمز۔ عزاداری ونگ مجلسِ وحدت مسلمین جنوبی پنجاب و تحفظ عزاداری امام حسین کونسل کے ڈویژنل صدر انجینئر سخاوت علی سیال اور سید محسن رضا بخاری نے کہا ہے کہ تعلیمات نبوی پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہوئے بغیر دنیا و آخرت میں کامیابی ناممکن ہے، اسی لیے ہمیں معاملات زندگی میں تبدیلی لانا ہوگی تاکہ دنیاوی مشکلات و مصائب سے چھٹکارا حاصل کر سکے اور آخرت میں بھی کامیابی ممکن ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سالانہ چھٹے جشن صادقین ظہور پرنور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم و ظہور پرنور حضرت امام جعفر صادق کے حوالے سے بمقام گلستان زہرا محلہ شاہ شکور دولت گیٹ ملتان سید محسن رضا بخاری زیراہتمام کیک کاٹنے کی منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ جس میں علامہ سید علی احسن کاظمی، علامہ سید رفاقت علی نقوی، ذاکر سید نگران عباس بخاری، ذاکر عمار مہدی صدیقی، ذاکر ظہور حسین و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی  ایڈوکیٹ سید حسنین علی بخاری صدر بزم عزا و عزاداری کونسل ملتان، ایڈوکیٹ جناب شارق ابرار قریشی، سید قلندر جہانیاں بخاری، سید مہدی حسن بخاری، سید احسن رضا بخاری، سید کامران رضا بخاری، سید عدنان عباس بخاری، گل نواز مغل ودیگر نے شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر جشن ولادت باسعادت کے سلسلے میں کیک بھی کاٹا گیا اور اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
 


خبر کا کوڈ: 1162422

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162422/ملتان-عید-میلادالنبی-کی-مناسبت-سے-تقریب-کا-اہتمام-انجینئر-سخاوت-علی-سیال-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com