QR CodeQR Code

 آج ہم فاتر العقل حکمرانوں کی وجہ سے اس نہج پر پہنچے ہیں، رئوف خان ساسولی 

25 Sep 2024 21:15

سینیئر بلوچ رہنماکا کہنا تھا کہ گزشتہ 76 سالوں میں جو خرابیاں پیدا کی ہیں اب بہتر ہوگا کہ ہم خرابیوں سے ہاتھ اٹھا لیں اور اچھائیوں کے لیے پیش قدمی کریں تاہم 76 سالوں میں جو سیاسی لوگ آئے ان میں کچھ بہتر تھے باقی سب ٹین، ڈبے بیچنے والے اور کریمنل لوگوں کو اقتدار پر مسلط کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل و سینئر بلوچ رہنما روف خان ساسولی نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت بہتر کرنے کے لیے پالیسیاں بنائی جائیں کیونکہ ہر قومی اثاثے کو بیچ کر معیشت کو بہتر نہیں کیا جا سکتا، ملک پر اقتداری اور حزب اختلاف کا کردار ادا کرنے والی سیاسی جماعتیں ہر وہ آئین تبدیلی کے لیے کوشش کریں جو عوام کے لیے قابل قبول ہو اور ادیب، دانشور، ملک کے باشعور لوگ بھی حمایت میں ہوں وہی ائینی تبدیلی کامیاب ہوگی، ہر ایک چیز کو ضد اور انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے ملک کے مسائل کو اولیت دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 76 سالوں میں جو خرابیاں پیدا کی ہیں اب بہتر ہوگا کہ ہم خرابیوں سے ہاتھ اٹھا لیں اور اچھائیوں کے لیے پیش قدمی کریں، تاہم 76 سالوں میں جو سیاسی لوگ آئے ان میں کچھ بہتر تھے باقی سب ٹین، ڈبے بیچنے والے اور کریمنل لوگوں کو اقتدار پر مسلط کیا گیا، آج ہم فاتر العقل حکمرانوں کی وجہ سے اس نہج پر پہنچے ہیں کہ ملک کی معیشت بہتر کرنے کے لیے پالیسیاں بنائی جائیں، کیونکہ ہر قومی اثاثے کو بیچ کر معیشت کو بہتر نہیں کیا جا سکتا، سنجیدہ اور ذہین لوگوں کو حکومت کرنے والے اپنی پارٹیوں میں جگہ دیں کیونکہ اب تک سیاسی جماعتوں میں چیخ و پکار، شوروغوغا کرنے والوں کو ترجیح دی جاتی رہی ہے، چیخ و پکار مسائل کا صحت مند حل نہیں بہتر یہی ہے کہ سنجیدگی اور بیدار ذہنی کا مظاہرہ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1162414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162414/آج-ہم-فاتر-العقل-حکمرانوں-کی-وجہ-سے-اس-نہج-پر-پہنچے-ہیں-رئوف-خان-ساسولی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com