QR CodeQR Code

کراچی میں صالح بھوتانی کے گھر پر بلوچستان پولیس کا چھاپا، سندھ حکومت کا احتجاج

25 Sep 2024 21:00

محکمہ داخلہ سندھ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان کو احتجاجی خط لکھ دیا جس میں سندھ حکومت کی جانب سے غیر قانونی چھاپے میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان صالح بھوتانی کے گھر پر بلوچستان پولیس کے چھاپے پر حکومت سندھ نے بلوچستان حکومت سے احتجاج کیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان کو احتجاجی خط لکھ دیا جس میں سندھ حکومت کی جانب سے غیر قانونی چھاپے میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ 22 ستمبر کو صالح بھوتانی کے گھر پر سندھ حکومت کی اجازت کے بغیر چھاپہ مارا گیا۔ بلوچستان پولیس کا یہ عمل مکمل طور پر غیر قانونی تھا، بلوچستان پولیس کے اس عمل پر سنجیدہ تحفظات سے آگاہ کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1162406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162406/کراچی-میں-صالح-بھوتانی-کے-گھر-پر-بلوچستان-پولیس-کا-چھاپا-سندھ-حکومت-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com