QR CodeQR Code

برف پکھل گئی، مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کی حمایت کر دی

25 Sep 2024 20:56

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ خواہش ہے آئینی ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہو، آئینی عدالت کے قیام کے حق میں ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے صرف اتنا کہا کہ ہمیں سپورٹ کرو لیکن ہم کسی شخص کیلیے ترامیم کے حق میں نہیں، سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کیلیے سب نے جدوجہد کی تھی، لیکن انہوں نے جو حشر کیا وہ سامنے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مدت ملازمت میں توسیع مفادات میں نہیں بلکہ ضرورت کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خواہش ہے آئینی ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہو، آئینی عدالت کے قیام کے حق میں ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے صرف اتنا کہا کہ ہمیں سپورٹ کرو لیکن ہم کسی شخص کیلیے ترامیم کے حق میں نہیں، سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کیلیے سب نے جدوجہد کی تھی، لیکن انہوں نے جو حشر کیا وہ سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ لڑائی اور ڈیڈلاک اپنے من پسند افراد کیلئے ہے، چاہتے ہیں مفادات سے بالاتر ہو کر وسیع تر قومی مفاد میں ترامیم ہو۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے مزید کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ریاست کی عملداری ختم ہو گئی ہے اور دونوں صوبے مسلح گروہ کے قبضے میں ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک صوبے سے قوم پرست جبکہ دوسرے سے مذہبی جماعتوں کو دھاندلی سے باہر کیا گیا، انتخابات میں اداروں کا کردار ملک کو متحد رکھنے کی علامت قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم پرست علیحدگی کی بات کریں تو داخلی مسئلہ قرار دے دیا جاتا ہے اور مذہبی بنیاد پر کوئی مسئلہ ہو تو اسے عالمی ایشو بنا دیا جاتا ہے یہ دہرا معیار کیوں ہے؟


خبر کا کوڈ: 1162402

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162402/برف-پکھل-گئی-مولانا-فضل-الرحمان-نے-ا-ئینی-ترمیم-کی-حمایت-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com