QR CodeQR Code

دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، سرفراز بگٹی

25 Sep 2024 20:38

کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگرد بزدل ہیں، جو سوفٹ ٹارگیٹ کی تلاش میں رہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پولیس موبائل پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گرد بزدل ہیں، جو سوفٹ ٹارگیٹ کی تلاش میں رہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور صوبائی حکومت اپنے سیکیورٹی اداروں اور عوام کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا مکمل خاتمہ کرے گی۔ انہوں نے حملے میں زخمی پولیس اہلکار اور شہریوں کی صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1162399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162399/دہشتگردوں-کو-کیفر-کردار-تک-پہنچایا-جائیگا-سرفراز-بگٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com