QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں ایم ڈی کیٹ کے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج جاری

25 Sep 2024 15:00

ترجمان خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 194 نمبر کے ساتھ ٹاپ ہوا، فاطمہ زہرہ علی اور محمد مدثر نے 194 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز نے ایم ڈی کیٹ کے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا۔ ترجمان خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 194 نمبر کے ساتھ ٹاپ ہوا، فاطمہ زہرہ علی اور محمد مدثر نے 194 نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، محمد حزیل اور وحیداللہ کی 193 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن رہی۔ ترجمان کے مطابق 8 امیدواروں نے 192 مارکس لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی، ان میں محمد حمزہ علی، کنول اختر، کاشان وحید، زوبیا انس، محمد عبداللہ خان، سید مجتبیٰ حسین، آمنہ ریاض اور اعظم خان شامل ہیں۔

ترجمان کے ایم یو کے مطابق صوبے کے 7 اضلاع کے 13 سینٹروں میں ٹیسٹ کا انعقاد ہوا، 41 ہزار 671 طلباء طالبات ٹیسٹ میں شریک ہوئے، 24 ہزار سے زائد طلبہ بی ڈی ایس، 21 سے زائد ایم بی بی ایس کے اہل، 670 طلبہ نے 180 سے 200 کے درمیان نمبر حاصل کیے۔


خبر کا کوڈ: 1162322

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162322/خیبر-پختونخوا-میں-ایم-ڈی-کیٹ-کے-داخلہ-ٹیسٹ-نتائج-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com