QR CodeQR Code

کوئٹہ، پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، 12 افراد زخمی

25 Sep 2024 14:59

پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس پر موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب تھا، پولیس کی موبائل موقع پر پہنچی تو زور دار دھماکا ہوا، جسکے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا، جونہی خالق شہید پولیس تھانے کی موبائل موقع پر پہنچی تو زور دار دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق واقعہ کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا اور  بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، جسے ریمورٹ کنٹرول سے اڑایا گیا جبکہ مزید تحقیقات سی ٹی ڈی کی ٹیم کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1162321

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162321/کوئٹہ-پولیس-موبائل-کے-قریب-دھماکہ-12-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com