QR CodeQR Code

حزب اللّٰہ کیجانب سے اپنے سینیئر کمانڈر ابراہیم محمد قبیسی کی شہادت کی تصدیق

25 Sep 2024 07:56

لبنان پر اسرائیل کی جانب سے بدترین حملے کیے جا رہے ہیں، میزائل شہری آبادیوں پر برسائے گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 570 سے زیادہ ہوگئی ہے اور اٹھارہ سو سے زیادہ زخمی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حزب اللّٰہ نے اپنے سینیئر کمانڈر ابراہیم محمد قبیسی، جو حاج ابو موسیٰ کے لقب سے معروف تھے اور حسین هانی عزالدین، جو حاج فارِس کے لقب سے معروف تھے، ان کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللّٰہ نے بتایا ہے کہ ابراہیم محمد قبیسی بیروت میں اسرائیل کے فضائی حملے میں شہید ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ لبنان پر اسرائیل کی جانب سے بدترین حملے کیے جا رہے ہیں، میزائل شہری آبادیوں پر برسائے گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 570 سے زیادہ ہوگئی ہے اور اٹھارہ سو سے زیادہ زخمی ہیں۔ لبنان میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند ہیں، حزب اللّٰہ کے اسرائیل پر جوابی حملے میں 300 سے زیادہ راکٹ داغے گئے، ڈرون حملے بھی کیے گئے۔

حزب اللّٰہ نے اسرئیلی بحری اڈے سمیت کئی اہداف کو نشانہ بنایا، عراقی مزاحمتی تنظیم نے بھی جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی اہداف پر حملہ کیا، کئی ممالک کی ایئر لائنز نے تل ابیب اور بیروت کے لیے پروازیں روک دی ہیں۔ چین اور امریکا کے بعد برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھورنے کی ہدایت کی ہے، لبنان سے برطانوی شہریوں کو نکالنے کے لیے 700 فوجی قبرص میں تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1162246

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162246/حزب-الل-ہ-کیجانب-سے-اپنے-سینیئر-کمانڈر-ابراہیم-محمد-قبیسی-کی-شہادت-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com