QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں سرکاری وکلاء کی ہڑتال 6 روز بعد مشروط طور پر ختم

25 Sep 2024 08:32

پراسیکیوشن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر سنگین خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات طے پائے ہیں، مطالبات پورے کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سرکاری وکلا نے 6 روز سے جاری ہڑتال مشروط طور پر ختم کردی۔ وکلا کی پراسیکیوشن ویلفیئر ایسوسی ایشن گزشتہ 5 دنوں سے مطالبات کے حق میں احتجاج پر تھی۔ ایسوسی ایشن کے صدر سنگین خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات طے پائے ہیں، مطالبات پورے کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ پراسکیوشن الگ ڈیپارٹمنٹ کا قیام، تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر مراعات کے لیے سرکاری وکلاء ہڑتال پر تھے۔ وکلا نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا، ہڑتال کے باعث عدالتوں میں آنے والے عام لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1162245

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162245/خیبر-پختونخوا-میں-سرکاری-وکلاء-کی-ہڑتال-6-روز-بعد-مشروط-طور-پر-ختم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com