QR CodeQR Code

حزب اللہ لبنان کا حیفا پر وسیع میزائل حملہ

24 Sep 2024 23:17

صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع غاصب اسرائیلی رژیم کے اہم صنعتی و دفاعی شہر حیفا پر لبنانی مزاحمتی تحریک کے نئے راکٹوں و بھاری میزائلوں کیساتھ وسیع حملوں کی خبر دی ہے جنکے باعث صیہونی شہر میں کئی ایک مہیب دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی جانب لبنان سے کم از کم 20 راکٹ اور دسیوں بھاری میزائل داغے گئے ہیں جن میں سے چند ایک حیفا کے مشرق میں واقع انڈسٹریل ایریا پر بھی آ گرے۔

صیہونی رپورٹ کے مطابق لبنانی مزاحمتی تحریک نے اس حملے میں پیشرفتہ راکٹ اور فادی 3 نامی نئی قسم کے بھاری میزائل استعمال کئے جن کے باعث حیفا میں کئی ایک مہیب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

کم از کم جانی نقصان کے اعلان کی پالیسی گامزن اسرائیلی میڈیا نے یہ اعلان بھی کیا کہ اسرائیلی رژیم کے ایماک میڈیکل سینٹر نے کم از کم 5 زخمی صہیونیوں کو اس مرکز میں منتقل کرنے کی تصدیق کی ہے جبکہ حملے کے بعد مختلف مقامات سے انجام پانے والی صیہونی ہیلی کاپٹروں کی پروازوں کا مشاہدہ بھی کیا گیا۔


-

-

-


خبر کا کوڈ: 1162182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162182/حزب-اللہ-لبنان-کا-حیفا-پر-وسیع-میزائل-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com