QR CodeQR Code

دنیا طوفان کی زد میں، غزہ کو مسلسل خوفناک صورتحال کا سامنا ہے، انتونیو گوتریس

24 Sep 2024 20:22

جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارے کے سربراہ نے دنیا میں سزا سے استثنیٰ کے رجحان پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے چیلنجز کا سامنا ہے، جنکا اس سے پہلے کبھی سامنا نہیں ہوا۔ ہمیں ایسے چیلنجز کا حل نکالنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ کو مسلسل خوفناک صورتحال کا سامنا ہے، دنیا طوفان کی زد میں ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارے کے سربراہ نے دنیا میں سزا سے استثنیٰ کے رجحان پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے چیلنجز کا سامنا ہے، جن کا اس سے پہلے کبھی سامنا نہیں ہوا۔ ہمیں ایسے چیلنجز کا حل نکالنا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر سزا سے چھوٹ کا رجحان اخلاقی طور پر ناقابل برداشت ہے۔ سزا سے استثنیٰ اور عدم مساوات کے رجحانات دنیا کے لیے بڑھتا ہوا خطرہ ہیں۔ انٹونیو گوتریس نے کہا کہ کشیدگی اور تشدد میں اضافے سے اب لبنان بھی جنگ کے دہانے پر ہے۔ سیکرٹری جنرل نے کہا فلسطینیوں کے خلاف اجتماعی سزا بلاجواز ہے، حکومتیں اور دیگر افراد خود کو جیل کارڈ سے آزاد ہونے کا حقدار سمجھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1162171

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162171/دنیا-طوفان-کی-زد-میں-غزہ-کو-مسلسل-خوفناک-صورتحال-کا-سامنا-ہے-انتونیو-گوتریس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com