QR CodeQR Code

وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام ضمنی امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

24 Sep 2024 20:39

ضمنی امتحان میں قرآن، تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق، فقہ، عقائد، تجوید و قرات، حفظ قرآن، اور پیش نمازی کے امتحانات لئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام ضمنی امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے۔ جس کے مطابق الثانویہ العامہ (میٹرک)، الثانویة الخاصہ (ایف اے)، الشہادة العالیہ (بی اے) اور الشہادة العالمیہ (ایم اے) کے ضمنی امتحانات 19 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ ہر پیپر تین گھنٹے کا ہوگا۔ امتحانات پہلے وقت صبح 9 سے 12 بجے، دوسرے وقت 2 سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔ 19 اکتوبر کو قرآن، تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق، صرف، ادب، اخلاق، 20 اکتوبر کو فقہ، عقائد، اصول الفقہ، 21 اکتوبر کو حدیث، صرف، نحو، عقائد، اخلاق، عربی ادب، سماجیات، جبکہ 22 اکتوبر کو پہلے وقت میں منطق، تاریخ، فلسفہ، زبانی امتحان، دوسرے وقت میں تجوید و قرات، حفظ قرآن، پیش نمازی اور زبانی امتحانات ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 1162151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162151/وفاق-المدارس-الشیعہ-کے-زیراہتمام-ضمنی-امتحانات-کی-ڈیٹ-شیٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com