QR CodeQR Code

اسرائیلی فضائی حملوں کی نئی لہر، لبنان کے جنوبی علاقے زیرِ بمباری

24 Sep 2024 19:29

صیہونی حکومت کی فوج نے لبنانی عوام کو وارننگ کے پیغامات بھیج کر مزید حملوں کی دھمکی دی ہے اور غیر فوجی افراد میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے خبردار کیا ہے کہ وہ لبنان کی سرزمین پر مزید حملے جاری رکھے گی۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج دوپہر (پیر) کو جنوب لبنان پر فضائی حملوں کی ایک نئی لہر کا آغاز کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق لبنانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ صیہونی حکومت نے حملے کی دھمکی والے پیغامات بھیجنے کے بعد جنوب لبنان میں حملوں کی ایک نئی لہر شروع کی اور کئی شہروں کو بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کا فضائی دفاع ان جنگی طیاروں کا مقابلہ کر رہا ہے جو لبنان کی حدود میں داخل ہو چکے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مارون الرأس، بافلیہ، الشہابینہ، حولا، طورا اور العباسیہ کے علاقے، صور شہر، حبوش، صدیقین اور دیگر علاقوں کو جنوب لبنان میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ لبنانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ کم از کم 10 علاقوں کو بیک وقت اس ملک کے جنوب میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ صیہونی حکومت کے وسیع حملے آج صبح سویرے جنوب لبنان پر شروع ہوئے ہیں۔ صیہونی حکومت کی فوج نے لبنانی عوام کو وارننگ کے پیغامات بھیج کر مزید حملوں کی دھمکی دی ہے اور غیر فوجی افراد میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسرائیلی فوج نے خبردار کیا ہے کہ وہ لبنان کی سرزمین پر مزید حملے جاری رکھے گی۔


خبر کا کوڈ: 1162133

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162133/اسرائیلی-فضائی-حملوں-کی-نئی-لہر-لبنان-کے-جنوبی-علاقے-زیر-بمباری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com