QR CodeQR Code

اسرائیل کا لبنان میں پیجر حملہ دہشتگردی ہے، لیون ایڈورڈ پنیٹا

24 Sep 2024 18:43

سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے اتوار کو سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے گذشتہ ہفتے اسرائیل کے ٹارگٹڈ پیجر حملے کو دہشت گردی کی ایک شکل قرار دیا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق امریکی وزیرِ دفاع لیون ایڈورڈ پنیٹا نے اسرائیل کو دہشتگرد قرار دے دیا ہے۔ سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے اتوار کو سی بی ایس کو انٹرویو دیتے ہوئے گذشتہ ہفتے اسرائیل کے ٹارگٹڈ پیجر حملے کو دہشت گردی کی ایک شکل قرار دیا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ان کے خیال میں اس کارروائی کے لیے اسرائیل کی مذمت کی جانی چاہیے، انہوں نے کہا کہ دنیا کی اقوام کو اس بارے میں سنجیدہ بحث کرنے کی ضرورت ہے۔ لیون پنیٹا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا لبنان میں پیجر حملہ دہشتگردی ہے، اسرائیل جنگ میں دہشتگردی کر رہا ہے۔ سابق امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ ڈیوائسز میں بارودی مواد رکھنا دہشتگردی ہے، دنیا کو اس معاملے پر توجہ دینا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے خبردار کردتے ہوئے کہا کہ لکھ لیں ایسی کارروائیوں کو نہ روکا گیا تو یہ مستقبل کی جنگ ہوگی۔
 


خبر کا کوڈ: 1162114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162114/اسرائیل-کا-لبنان-میں-پیجر-حملہ-دہشتگردی-ہے-لیون-ایڈورڈ-پنیٹا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com