QR CodeQR Code

سندھ، پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس چیلنج، درخواست پر فیصلہ محفوظ

24 Sep 2024 17:47

تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس سندھ ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے اور عدالتی فیصلے تک اس پر عمل درآمد روکا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالتِ عالیہ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس یوسف علی سعید نے کہا کہ درخواست پر فیصلہ آج ہی جاری کیا جائے گا۔ سماعت کے دوران جسٹس یوسف علی سعید نے سوال کیا کہ سندھ ہائی کورٹ سپریم کورٹ کے معاملات میں کیسے مداخلت کر سکتی ہے؟ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس سندھ ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے اور عدالتی فیصلے تک اس پر عمل درآمد روکا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1162097

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162097/سندھ-پریکٹس-اینڈ-پروسیجر-ا-رڈیننس-چیلنج-درخواست-پر-فیصلہ-محفوظ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com