QR CodeQR Code

پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی جدید ترین طریقہ علاج کا حامل جنوبی ایشیا کا پہلا ادارہ بن گیا

24 Sep 2024 15:03

ترجمان پی آئی سی رفعت انجم کے مطابق پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) سپر سیچوریٹیڈ آکسیجن طریقے سے دل کاعلاج کرنے والا جنوبی ایشیا کا پہلا ادارہ بن گیا ہے۔ پی آئی سی میں 3 روز میں 5 کامیاب آپریشن کیے گئے ہیں، جن میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی جدید ترین طریقے سے دل کا علاج کرنے والا جنوبی ایشیا کا پہلا ادارہ بن گیا۔ پی آئی سی (پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی) کو ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، جس کے مطابق ادارے میں امراض قلب کا بین االاقوامی جدید طریقہ علاج کامیابی سے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ پی آئی سی میں دِل کا دورہ پڑنے کے بعد دل کے بروقت علاج اور مزید نقصان سے بچانے کے لیے تھیراکس ڈیوائس کا کامیاب پروسیجر کیا گیا۔ ترجمان پی آئی سی رفعت انجم کے مطابق پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) سپر سیچوریٹیڈ آکسیجن طریقے سے دل کاعلاج کرنے والا جنوبی ایشیا کا پہلا ادارہ بن گیا ہے۔ پی آئی سی میں 3 روز میں 5 کامیاب آپریشن کیے گئے ہیں، جن میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔

سربراہ کارڈیالوجی اور پی آئی سی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عابد اللہ کے مطابق متاثرہ مریض کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اس طریقہ علاج کو استعمال کیا جاتا ہے۔ سپر سیچوریٹیڈ آکسیجن میں تھیراکس مشین کے ذریعے مریض کے دل کی چھوٹی شریانوں کو ہائی مقدار میں آکسیجن فراہم کی جاتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1162072

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162072/پشاور-انسٹیٹیوٹ-آف-کارڈیالوجی-جدید-ترین-طریقہ-علاج-کا-حامل-جنوبی-ایشیا-پہلا-ادارہ-بن-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com