QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے پی ایچ ڈی اسکالرز کلاس فور کی نوکریوں کیلئے درخواستیں دینے لگے

24 Sep 2024 14:39

ایم پی اے احسان اللہ میاخیل کی جانب سے جمع کرائے گئے توجہ دلاو نوٹس میں اس جانب توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ ڈی آئی خان میں محکمہ ابتدائی ثانوی تعلیم میں کلاس فور کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے متعدد پی ایچ ڈی، ایم فل اور سینکڑوں ماسٹر ڈگری ہولڈرز سمیت ہزاروں نوجوانوں نے درخواستیں جمع کرائیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے پی ایچ ڈیز، ایم فل اور ماسٹر ڈگری ہولڈرز نے نوکریاں نہ ملنے پر  کلاس فور کیلئے درخواستیں دینا شروع کردی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نے توجہ دلاؤ نوٹس خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمع کرادیا ہے۔ ڈی آئی خان سے ایم پی اے احسان اللہ میاخیل کی جانب سے جمع کرائے گئے توجہ دلاو نوٹس میں اس جانب توجہ مبذول کرائی گئی ہے کہ ڈی آئی خان میں محکمہ ابتدائی ثانوی تعلیم میں کلاس فور کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے متعدد پی ایچ ڈی، ایم فل اور سینکڑوں ماسٹر ڈگری ہولڈرز سمیت ہزاروں نوجوانوں نے درخواستیں جمع کرائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جانب صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی ڈیکلیئر کرنے والی حکومت ہے تو دوسری جانب نوجوانوں کے مستقبل کے حوالے سے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں کم از کم پی ایچ ڈی اور ایم فل سے فارغ ہونے والے نوجوانوں کے لیے مناسب وظیفہ یا بے روزگاری الاؤنس کا اجراء کرے، تاکہ نوجوان ایک طرف مایوسی سے بچ سکیں اور دوسری جانب ان کا مستقبل بھی محفوظ ہو۔


خبر کا کوڈ: 1162065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162065/خیبر-پختونخوا-کے-پی-ایچ-ڈی-اسکالرز-کلاس-فور-کی-نوکریوں-کیلئے-درخواستیں-دینے-لگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com