QR CodeQR Code

اساتذہ کے سوشل میڈیا استعمال، پولیس اہلکاروں کے ٹک ٹاک بنانے پر پابندی عائد

24 Sep 2024 13:51

محکمہ سکول ایجوکیشن اور ایس پی ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری ہونیوالے الگ الگ مراسلوں میں ہدایات جاری کی گئی ہیں، جن میں قوانین کی خلاف ورزی پر سخت تادیبی کارروائی کا کہا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سکول سربراہان و اساتذہ پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ سکول سربراہان اور اساتذہ قطعاً سوشل میڈیا استعمال نہ کریں۔ وفاقی حکومت کے احکامات پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حکومت پنجاب کے رولز 1966 کی خلاف ورزی ہونے پر سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب پولیس اہلکاروں پر یونیفارم میں ٹک ٹاک بنانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز احمد زنیر چیمہ کی جانب سے سرکلر جاری کیا گیا ہے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کوئی پولیس اہلکار ٹک ٹاک بناتا پکڑا گیا تو اس کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے ٹک ٹاکر کی کوئی گنجائش نہیں۔ پولیس ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے پرانے اکاونٹس اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردی جائیں۔


خبر کا کوڈ: 1162054

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162054/اساتذہ-کے-سوشل-میڈیا-استعمال-پولیس-اہلکاروں-ٹک-ٹاک-بنانے-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com