QR CodeQR Code

نیتن یاہو حکومت نے شمالی غزہ کو فوجی علاقہ بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی

24 Sep 2024 09:37

ادھر اقوام متحدہ ایجنسیوں کے سربراہان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مطالبہ کیا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگ جاری رہنے کے عالمی نتائج ہونگے، غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے بےگھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں پر بمباری جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں مزید 24 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو حکومت نے شمالی غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی کا فیصلہ کرلیا۔ اسرائیلی حکومت نے شمالی غزہ کو فوجی علاقہ بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیر خزانہ کی تقریر کے دوران فلسطین حامی شخص نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ادھر اقوام متحدہ ایجنسیوں کے سربراہان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں مطالبہ کیا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جنگ جاری رہنے کے عالمی نتائج ہوں گے، غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کی جائے۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اسرائیلی حملوں میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1162044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162044/نیتن-یاہو-حکومت-نے-شمالی-غزہ-کو-فوجی-علاقہ-بنانے-کی-حکمت-عملی-تیار-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com