QR CodeQR Code

غزہ میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار زندہ اور خیرت سے ہیں، ڈاکٹر خالد قدومی

24 Sep 2024 08:05

واضح رہے کہ اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے غزہ میں فضائی حملے کے دوران یحییٰ سنوار کی شہادت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریکِ حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا ہے کہ غزہ میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار زندہ اور خیریت سے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کی سیاسی اور عسکری قیادت پوری طرح رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یحییٰ سنوار غزہ میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی قیادت کر رہے ہیں، ان سے رابطہ منقطع ہونے کا اسرائیلی پروپیگنڈا جھوٹا ہے۔

ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا ہے کہ اسرائیل جھوٹی خبریں پھیلا کر فلسطینی عوام کے حوصلے توڑنا چاہتا ہے۔ حماس کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل ثابت قدم عظیم فلسطینی عوام کے حوصلوں کو کبھی شکست نہیں دے سکے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے غزہ میں فضائی حملے کے دوران یحییٰ سنوار کی شہادت کا دعویٰ کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1162039

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162039/غزہ-میں-حماس-کے-سربراہ-یحیی-سنوار-زندہ-اور-خیرت-سے-ہیں-ڈاکٹر-خالد-قدومی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com