QR CodeQR Code

بی جے پی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں 21سرکاری ملازمین کو معطل کر دیا

24 Sep 2024 11:23

یہ اقدام مقبوضہ علاقے میں کشمیری ملازمین کو من گھڑت الزامات پر برطرف، معطل اور ہراساں کرنے کی بی جے پی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول بی جے پی حکومت نے21 سرکاری ملازمین کو معطل اور پانچ ڈیلی ویجرز کو فارغ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی حکومت کے چیف الیکٹورل آفس نے ملازمین پر انتخابی مہم میں ملوث ہونے کے من گھڑت الزام پر کارروائی کی۔ چیف الیکٹورل آفیسر نے بتایا کہ سیاسی مہم میں ملوث پائے جانے والے 21 ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ پانچ ایڈہاک ملازمین کو جن میں ڈیلی ویجرز بھی شامل ہیں، فارغ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 ملازمین کو تبدیل کر کے دیگر دفاتر میں تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15دیگر ملازمین کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں جن کے کیس زیر تفتیش ہیں۔ یہ اقدام مقبوضہ علاقے میں کشمیری ملازمین کو من گھڑت الزامات پر برطرف، معطل اور ہراساں کرنے کی بی جے پی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1162033

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162033/بی-جے-پی-حکومت-نے-مقبوضہ-کشمیر-میں-21سرکاری-ملازمین-کو-معطل-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com