QR CodeQR Code

پنجاب بھر میں 7 ہزار سے زائد کالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری

24 Sep 2024 20:05

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں ہاؤسنگ کی جامع پالیسی طلب کر لی۔ کابینہ نے رحیم یار خان اور کچہ کے علاقے میں ڈیوٹی کرنیوالے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کچے کے علاقے میں ڈیوٹی کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری بھی دی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16واں اجلاس لاہور میں منعقد ہوا، اجلاس میں کابینہ نے پنجاب بھر میں 7354 کالج ٹیچنگ انٹرنز بھرتی کرنے کی منظوری دیدی۔ کابینہ اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹریز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں ہاؤسنگ کی جامع پالیسی طلب کر لی۔ کابینہ نے رحیم یار خان اور کچہ کے علاقے میں ڈیوٹی کرنیوالے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور کچے کے علاقے میں ڈیوٹی کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری بھی دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں ورکنگ ویمن کے ہاسٹلز چارجز بڑھانے سے روک دیا، حالیہ سیلاب سے جانی نقصان نہ ہونے پر منسٹر ایریگیشن کاظم پیرزادہ اور محکمہ انہار کو شاباش دیتے ہوئے انڈومنٹ فنڈ فار رائٹر ویلفیئر کیلئے 50 کروڑ روپے کے اجراء کی منظوری بھی دیدی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بصارت سے محروم خصوصی افراد کیلئے ماہانہ پیکیج پلان طلب کر لیا۔


خبر کا کوڈ: 1162025

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162025/پنجاب-بھر-میں-7-ہزار-سے-زائد-کالج-ٹیچنگ-انٹرنز-بھرتی-کرنے-کی-منظوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com