QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ڈھونگ انتخابات کو رد کر دیا ہے، مظہر سعید

24 Sep 2024 08:03

پی آئی ڈی کمپلیکس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی ملازمت سے فارغ نہیں کر رہے، ایڈھاک ملازمین بارے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق کمیٹی بن چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ڈھونگ انتخابات کو رد کر دیا ہے، بھارتی حکمرانوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیریوں کی جدوجہد سے ثابت ہو چکا کہ 35 اے اور 370 ماضی کا حصہ نہیں، اگر بھارتی مکروہ عزائم نہ رکے تو ہندوستان کا نقشہ بھی بدلے گا۔ سوشل پروٹیکشن ویلفئیر پروگرام کے تحت 1 لاکھ 19 ہزار 318 درخواستیں جمع ہو چکی ہیں، اس پروگرام کیلئے کسی سے بھی کسی قسم کوئی فیس وصول نہیں کی گئی۔ کسی کو بھی ملازمت سے فارغ نہیں کر رہے، ایڈھاک ملازمین بارے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق کمیٹی بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی ڈی کمپلیکس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


خبر کا کوڈ: 1162013

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162013/مقبوضہ-کشمیر-کے-عوام-نے-ڈھونگ-انتخابات-کو-رد-کر-دیا-ہے-مظہر-سعید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com