QR CodeQR Code

نریندر مودی کی امریکہ آمد پر کشمیریوں اور سکھوں کا احتجاجی مظاہرہ

24 Sep 2024 07:51

ذرائع کے مطابق مظاہرین نے کہا کہ مودی کو امریکہ میں خوش آمدید نہیں کہا جا سکتا کیونکہ وہ کشمیریوں اور سکھوں کے ساتھ ساتھ امریکی شہریوں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لئے نیویارک میں آمد پر کشمیریوں اور سکھوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین نے کہا کہ مودی کو امریکہ میں خوش آمدید نہیں کہا جا سکتا کیونکہ وہ کشمیریوں اور سکھوں کے ساتھ ساتھ امریکی شہریوں کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ مظاہرین نے کشمیر کی آزادی اور خالصتان کے قیام کے حق میں نعرے لگائے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے کا اہتمام فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل نے کیا تھا۔ فرینڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن غزالہ حبیب نے اس موقع پر کہا کہ جموں و کشمیر کی آزادی تک تحریک آزادی ہر قیمت پر جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 1162012

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1162012/نریندر-مودی-کی-امریکہ-آمد-پر-کشمیریوں-اور-سکھوں-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com