QR CodeQR Code

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

24 Sep 2024 02:32

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کرتا نظر نہیں آ رہا، تحریک انصاف اپنی قانونی جنگ جاری رکھے گی، سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے بارے سخت ریمارکس لکھے گئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پہلے ہی ریفرنس جمع کرایا ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے مجوزہ آئینی ترامیم اور مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر کمیٹی ارکان کو بریف کیا۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم پر حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، آئینی ترامیم کی مخالفت اصولی فیصلہ ہے، آئینی ترامیم پر حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کرتا نظر نہیں آ رہا، تحریک انصاف اپنی قانونی جنگ جاری رکھے گی، سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے بارے سخت ریمارکس لکھے گئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کے خلاف پہلے ہی ریفرنس جمع کرایا ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈی سی راولپنڈی کو جلسے کی اجازت کیلئے باضابطہ درخواست دی جائے گی، اجازت نہ ملی تو راولپنڈی بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1161969

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161969/تحریک-انصاف-کی-کور-کمیٹی-کے-اجلاس-اندرونی-کہانی-سامنے-آگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com