QR CodeQR Code

بلاول بھٹو کا پیپلز پارٹی کے ترجمانوں سے آئینی عدالت پر پارٹی موقف بارے تبادلہ خیال

24 Sep 2024 01:47

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کے اجلاس میں چیئرمین نے پی پی پی ترجمانوں سے آئینی عدالت سے متعلق پیپلزپارٹی کے مؤقف پر مبنی نکات پر تبادلہ خیال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ آصفہ بھٹو زرداری اور پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی اجلاس میں موجود تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی ترجمانوں سے آئینی عدالت سے متعلق پیپلزپارٹی کے مؤقف پرمبنی نکات پرتبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں شیری رحمان، شازیہ مری، نثارکھوڑو، شرجیل میمن، ناصر شاہ، مرتضی وہاب، سعید غنی، چودھری منظور و دیگر نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1161968

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161968/بلاول-بھٹو-کا-پیپلز-پارٹی-کے-ترجمانوں-سے-ا-ئینی-عدالت-پر-موقف-بارے-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com