QR CodeQR Code

عسکری ٹاور حملہ کیس، عمر سرفراز چیمہ کا ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع

24 Sep 2024 01:15

پی ٹی آئی راہنما نے اپنے وکلاء کے ذریعے لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراو کے کیس میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ پی ٹی آئی راہنما عمر سرفراز چیمہ نے اپنے وکلاء کے ذریعے لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث نہیں ہوں، سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں نامزد کیا گیا، عدالت ضمانت کی درخواست منظور کرکے رہائی کا حکم دے۔


خبر کا کوڈ: 1161965

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161965/عسکری-ٹاور-حملہ-کیس-عمر-سرفراز-چیمہ-کا-ضمانت-کیلئے-عدالت-سے-رجوع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com