QR CodeQR Code

سپریم کورٹ نےتفصیلی فیصلے میں آئین کی تشریح کی

مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق، الیکشن کمیشن نوٹس جاری کرے، بیرسٹر گوہر

23 Sep 2024 22:32


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہے، الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی کی میٹنگ پیر اور جمعہ کے روز ہوتی ہے، آج کی میٹنگ میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر غور کیا گیا، سپریم کورٹ نے جمہوریت کو مزید مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں تمام سیاسی جماعتوں کے دیرینہ مطالبے کی عکاسی کی ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا الیکشن کمیشن کسی پارٹی کے خلاف ایسا فیصلہ نہیں کر سکتا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے کردار پر سوال اٹھا دیا، سپریم کورٹ نےتفصیلی فیصلے میں آئین کی تشریح کی۔ بیرسٹرگوہر علی خان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی امیدوار جسے پارٹی نامزد کرے وہ ہمیشہ پارٹی کا ہی امیدوار مانا جائے گا۔ ہم نے 41 میں سے 40 امیدواروں کے حلف نامے جمع کروائے، الیکشن کمیشن نے چوتھی بار میٹنگ کر لی لیکن نوٹیفکیشن نہیں کیا، مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہے، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔


خبر کا کوڈ: 1161933

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161933/مخصوص-نشستیں-پی-ٹی-آئی-کا-حق-الیکشن-کمیشن-نوٹس-جاری-کرے-بیرسٹر-گوہر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com