QR CodeQR Code

فورتھ شیڈول میں نام شامل کرنے سے متعلق عدالت سے رجوع کرینگے، بی این پی

24 Sep 2024 21:13

اپنے بیان میں بی این پی نے کہا کہ 21ویں صدی میں نوجوانوں اور طلبہ کو جدید علوم سے اراستہ کیا جاتا ہے، جبکہ بلوچستان میں فورتھ شیڈول میں فرزندوں کو شامل کرکے انہیں تھانوں کا چکر لگانے پر مجبور کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائم۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے کہا ہے کہ دنیا طلبہ کو جدید علوم سے اراستہ کر رہی ہے، جبکہ بلوچستان میں انکا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا جا رہا ہے۔ ہزاروں افراد کے نام فورتھ شیڈول میں بلا جواز شامل کیا گیا، جس پر عدالت سے رجوع کریں گے۔ بی این پی کے اپنے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے فارم 47 اور جعلی حکمران کا ہزاروں بلوچ فرزندوں اور طلبہ کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنا انسانی حقوق کی پامالی ہے۔ 21ویں صدی میں نوجوانوں اور طلبہ کو جدید علوم سے اراستہ کیا جاتا ہے، جبکہ بلوچستان میں فورتھ شیڈول میں فرزندوں کو شامل کرکے انہیں تھانوں کا چکر لگانے پر مجبور کر رہے ہیں۔ بلوچستان کے معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانا، بغیر کسی شہادت اور ثبوت کے نوجوانوں کو دہشتگرد گرداننا حکمرانوں کے لئے باعث ندامت ہونی چاہئے۔ بلوچستان میں ہمیشہ ایسے جعلی حکمرانوں کو اقتدار پر براجمان کیا جاتا ہے تاکہ وہ ظلم و زیادتیاں کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ پانچ مرتبہ بلوچستان میں فوجی آپریشن کئے گئے، ان کے کیا نتائج ملے؟ اب ایک بار پھر طاقت کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ نوجوانوں کے ساتھ ناروا سلوک آپریشن کی تیاریوں میں تیزی لانا، بلوچستان کے جامعات، درسگاہوں میں خوف و ہراس پھیلانا، حکمرانوں کے لئے باعث شرم ہونی چاہئے۔ بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان میں سول اور آمر حکمرانوں نے اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بلوچستان کو اس نہج تک پہنچایا۔ اب بھی ماضی سے حکمران کوئی سبق سیکھے۔ اسٹیبلشمنٹ بے ساقیوں کے ذریعے اقتدار میں آنے والے حکمرانوں کے اس کردار کو کبھی بلوچ عوام نہیں بھولیں گے اور نہ ہی ان پارٹیوں کو معاف کریں گے جو بالواسطہ اور بلاواسطہ ان پالیسیوں کی حمایت کر رہے ہیں اور ان حکمرانوں کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ بیان کے آخر میں کہا گیا کہ بی این پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچ فرزندوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہزاروں بلوچوں کو فورتھ شیڈول میں شامل کیے گئے ہیں عدالت عالیہ میں اس متعلق پٹیشن بھی فائل کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1161923

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161923/فورتھ-شیڈول-میں-نام-شامل-کرنے-سے-متعلق-عدالت-رجوع-کرینگے-بی-این-پی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com