QR CodeQR Code

لبنان پر اسرائیل کی شدید اور وحشیانہ بمباری 1300 افراد شہید و زخمی متعدد گھر تباہ

23 Sep 2024 21:04

قدس کی غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان کے علاقوں پر شدید بمباری کی جارہی ہے اور اسی دوران لبنان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں کم از کم 275افراد شہید اور 1024 سے زائد زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی حکومت کی جنوبی لبنان پر آج شدید اور وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں اب تک 1300 افراد شہید و زخمی ہوئے ہیں۔ قدس کی غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان کے علاقوں پر شدید بمباری کی جارہی ہے اور اسی دوران لبنان کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں کم از کم      275افراد شہید اور 1024 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے درجنوں کی حالت نازک ہے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جبکہ متعدد گھر بھی تباہ ہوگئے۔ غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1161915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161915/لبنان-پر-اسرائیل-کی-شدید-اور-وحشیانہ-بمباری-1300-افراد-شہید-زخمی-متعدد-گھر-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com