QR CodeQR Code

امریکہ میں فائرنگ، 4 افراد ہلاک , متعدد زخمی

23 Sep 2024 20:47

پولیس افسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ برمنگھم کے فائیو پوائنٹس ساؤتھ ڈسٹرکٹ میں رات 11 بجے کے بعد متعدد شوٹرز نے لوگوں کے ایک گروپ پر گولیاں برسا دیں۔ انہوں نے کہا کہ افسران کو 3 مرد اور ایک خاتون کی لاش فٹ پاتھ سے ملی جو گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست الاباما میں متعدد حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس افسر ٹرومین فٹزجیرالڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ برمنگھم کے فائیو پوائنٹس ساؤتھ ڈسٹرکٹ میں رات 11 بجے کے بعد متعدد شوٹرز نے لوگوں کے ایک گروپ پر گولیاں برسا دیں۔ انہوں نے کہا کہ افسران کو 3 مرد اور ایک خاتون کی لاش فٹ پاتھ سے ملی جو گولیاں لگنے سے ہلاک ہو گئے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فائرنگ میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے کم از کم 4 کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے فائرنگ کے سلسلے میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔ امریکہ میں ہتھیار بنانے والی کمپنیوں اور کارخانوں کی مضبوط لابی کی وجہ سے کانگریس ہتھیاروں کے رکھنے پر پابندی سے متعلق کوئی بھی قانون بنانے میں اب تک ناکام رہی ہے اور نتیجے میں امریکہ میں گن کلچر میں روز افزوں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس سال امریکہ میں فائرنگ سے 13 ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1161910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161910/امریکہ-میں-فائرنگ-4-افراد-ہلاک-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com