QR CodeQR Code

اسرائیل کی شدید بمباری، حزب اللہ نے دندان شکن جواب دے دیا

23 Sep 2024 20:30

قابض حکومت کے آرمی ریڈیو نے بھی اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں «الشجره المهجره» گاؤں کے قریب حزب اللہ کے راکٹ گرنے کے نتیجے میں کم از کم 5 صہیونی زخمی ہوئے ہیں۔ مقبوضہ شہر صفد کا آسمان حزب اللہ کے میزائلوں اور صیہونی حکومت کے آہنی گنبد میزائلوں کے درمیان تصادم کا میدان بن گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں سے، شمالی مقبوضہ فلسطین کو بڑے پیمانے پر راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے لبنان کے علاقوں پر شدید بمباری کی جا رہی ہے اور اسی دوران لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے صیہونی حکومت کے وسیع حملوں کے جواب میں مقبوضہ فلسطین پر وسیع میزائل حملے کیے ہیں۔ لبنان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں سے، شمالی مقبوضہ فلسطین کو بڑے پیمانے پر راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

قابض حکومت کے آرمی ریڈیو نے بھی اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں  «الشجره المهجره» گاؤں کے قریب حزب اللہ کے راکٹ گرنے کے نتیجے میں کم از کم 5 صہیونی زخمی ہوئے ہیں۔ مقبوضہ شہر صفد کا آسمان حزب اللہ کے میزائلوں اور صیہونی حکومت کے آہنی گنبد میزائلوں کے درمیان تصادم کا میدان بن گیا ہے۔ صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں طبریہ سے صفد تک 20 علاقوں میں خطرے کے سائرن بج گئے اور متعدد راکٹ الجلیل کے علاقے پر گرے۔


خبر کا کوڈ: 1161909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161909/اسرائیل-کی-شدید-بمباری-حزب-اللہ-نے-دندان-شکن-جواب-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com