QR CodeQR Code

اسرائیل پر میرا مؤقف وہی ہے جو حکومت پاکستان کی پالیسی ہے، عمران خان

23 Sep 2024 19:56

پاکستان تحریک انصاف کے بانی کا کہنا تھا کہ کل سے پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ میں اسرائیل سے تعلقات کا خواہاں اور بڑا حامی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، پہلے اسرائیل سیز فائر کرے، آپ 2 ریاستی حل کی جانب جائیں، پھر آپ سے بات چیت ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اخبار کے مضمون میں میری تعریف کی گئی ہے، ان کو انگریزی سمجھ ہی نہیں آتی کہ بانی پی ٹی آئی مسلمان دنیا اور مغربی دنیا دونوں میں قابل اعتماد ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اسرائیل پر میرا مؤقف وہی ہے، جو حکومت پاکستان کی پالیسی ہے، کل سے پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ میں اسرائیل سے تعلقات کا خواہاں اور بڑا حامی ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، پہلے اسرائیل سیز فائر کرے، آپ 2 ریاستی حل کی جانب جائیں، پھر آپ سے بات چیت ہوگی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ نے ہفتے کو اپنے آرٹیکل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو اسرائیل کا حمایتی قرار دیا تھا اور پاکستان کی موجودہ قیادت کو تبدیل کرنے کی بات کی گئی تھی۔ اس آرٹیکل کے بعد حکومتی نمائندوں اور پی ٹی آئی مخالف جماعتوں کی جانب سے خوب تنقید کی گئی تھی۔ اس آرٹیکل پر تحریک تحفظ آئین پاکستان نے یروشلم پوسٹ کو پروپیگنڈا اخبار قرار دیا تھا، جبکہ پی ٹی آئی راہنماء بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 1161898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161898/اسرائیل-پر-میرا-مؤقف-وہی-ہے-جو-حکومت-پاکستان-کی-پالیسی-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com