QR CodeQR Code

سندھ ہائیکورٹ، 17 سالہ لڑکی سمیت لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے کارروائی جاری رکھنے کا حکم

23 Sep 2024 18:24

تفتیشی افسر نے بتایا کہ حیدر نامی شہری بوٹ بیسن سے، موسیٰ خان موچکو سے، اصغر علی کورنگی سے اور دیگر شہری کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتا ہیں۔ شہریوں کی بازیابی کیلئے اے ایس آئی، ایف آئی اے اور ایجنسیوں کو خطوط ارسال کئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے دو سال سے لاپتا 17 سالہ لڑکی سمیت 10 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر کارروائی جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو دو سال سے لاپتا 17 سالہ لڑکی سمیت 10 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ بیشتر لاپتا افراد کے اہل خانہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ 17 سالہ رمشہ گذری پولیس اسٹیشن کی حدود سے لاپتا ہے، انویسٹی گیشن سے معلوم ہوا ہے کہ لڑکی گھروں میں بطور ملازمہ کام کرتی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی گھر سے اکیلے جا رہی تھی، لڑکی کی والدہ کو جے آئی ٹی میں طلب کیا گیا، لیکن اب تک پیش نہیں ہوئیں، تعاون نہیں کیا جا رہا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ حیدر نامی شہری بوٹ بیسن سے، موسیٰ خان موچکو سے، اصغر علی کورنگی سے اور دیگر شہری کراچی کے مختلف علاقوں سے لاپتا ہیں۔ شہریوں کی بازیابی کیلئے اے ایس آئی، ایف آئی اے اور ایجنسیوں کو خطوط ارسال کئے ہیں، پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپر مارکیٹ کے علاقے سے لاپتا شہری سید افتخار باحفاظت گھر واپس آگیا ہے، عدالت نے رپورٹ پر درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے 17 سالہ لڑکی سمیت دیگر شہریوں کی بازیابی کیلئے کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے جے آئی ٹیز اور صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔


خبر کا کوڈ: 1161858

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161858/سندھ-ہائیکورٹ-17-سالہ-لڑکی-سمیت-لاپتا-افراد-کی-بازیابی-کیلئے-کارروائی-جاری-رکھنے-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com