QR CodeQR Code

پشاور، جامعہ شہید عارف الحسینی میں ’’ختم نبوت اور اتحاد امت کانفرس‘‘

23 Sep 2024 16:35

اس موقع پر علمائے کرام نے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے خطابات کیے اور عوام پر زور دیا کہ وہ معمولی اختلاف کو پس پشت ڈال کر اتحاد امت کی جانب آئیں، اختلافات کو ہوا دینے کی بجائے ایک دوسرے کے عقائد اور مقدسات کا احترام کریں، یہی مشن محمدی (ص) ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کی معروف دینی درسگاہ جامعہ شہید عارف حسین الحسینی میں ہفتہ وحدت کے موقع پر ’’ختم نبوت اور اتحاد امت کانفرس‘‘ بمناسبت ولادت خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی (ص) اور امام جعفر صادق (ع) کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ، سنی علمائے کرام، مذہبی شخصیات، عمائدین، طلبہ اور عوام نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر علمائے کرام نے ہفتہ وحدت کی مناسبت سے خطابات کیے اور عوام پر زور دیا کہ وہ معمولی اختلاف کو پس پشت ڈال کر اتحاد امت کی جانب آئیں، اختلافات کو ہوا دینے کی بجائے ایک دوسرے کے عقائد اور مقدسات کا احترام کریں، یہی مشن محمدی (ص) ہے۔


خبر کا کوڈ: 1161834

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161834/پشاور-جامعہ-شہید-عارف-الحسینی-میں-ختم-نبوت-اور-اتحاد-امت-کانفرس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com