QR CodeQR Code

اسلام آباد میں قتل، اقدام قتل، چوری، ڈکیتی اور زنا الجبر کے واقعات بڑھ گئے

23 Sep 2024 16:34

رپورٹ کے مطابق گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران وفاقی دارلحکومت میں 1سو 17 افراد کو قتل کیا گیا، رہزانی چوری اور ڈکیٹی کے 3 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں 12 شہری ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، راوں سال کے دوران ایک سو سترہ افراد قتل ہوئے، چوری اور ڈکیٹی کی تین ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں۔ وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگیا، قتل، اقدام قتل، چوری، ڈکیتی اور زنا الجبر کے واقعات بڑھ گئے، جس کی تصدیق پولیس رپورٹ میں کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران وفاقی دارلحکومت میں 1سو 17 افراد کو قتل کیا گیا، رہزانی چوری اور ڈکیٹی کے 3 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں 12 شہری ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران شہری 338 گاڑیوں اور 2ہزار 800 موٹرسائیکلیں چوری ہوئے، خواتین اور بچوں سے زنا بالجبر کے 38 واقعات پیش آئے، اغواء برائے تاوان کے 3 مقدمات بھی درج کیے گئے۔ شہر اقتدار کے مکین بھی جرائم میں اضافے پر تشویش کا اظہار کررہے۔ شہریوں نے بڑھتے جرائم کی وجہ ذمہ داران کی صاحب اقتدار کی سیاسی مصروفیات کے ساتھ بے روز گاری اور مہنگائی کو قرار دیا ہے۔ راہزنی کے بہت سے واقعات شہریوں کی جانب سے رپورٹ ہی نہیں کروائے گئے، پولیس کو فل فور عملی اقدامات کرنا ہوں گئے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔


خبر کا کوڈ: 1161833

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161833/اسلام-ا-باد-میں-قتل-اقدام-چوری-ڈکیتی-اور-زنا-الجبر-کے-واقعات-بڑھ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com