QR CodeQR Code

معاہدے سے فرار کا راستہ حکومت کو مہنگا پڑے گا، لیاقت بلوچ

23 Sep 2024 16:30

جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو، نواز شریف اور عمران خان کی پاپولر سیاست نے ملک کو زہریلی پولرائزیشن میں مبتلا کر دیا، سیاسی جماعتیں غیر منظم ہونے سے اسٹیبلشمنٹ کیلئے ترنوالہ بنی ہوئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ معاہدے سے فرار کا راستہ حکومت کو مہنگا پڑے گا، لہٰذا حکومت دھرنا معاہدہ پر عمل کرے۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی پی پیز معاہدوں کا گھناونا کردار کھل کر سامنے آ رہا ہے، حکومت کے پیش نظر رہے جماعت اسلامی نے دھرنا ختم نہیں بلکہ موخر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو، نواز شریف اور عمران خان کی پاپولر سیاست نے ملک کو زہریلی پولرائزیشن میں مبتلا کر دیا، سیاسی جماعتیں غیر منظم ہونے سے اسٹیبلشمنٹ کیلئے ترنوالہ بنی ہوئی ہیں۔ نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت جلسوں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرکے آمرانہ روش اختیار کر رہی ہے، ملک بھر میں لاپتا افراد کا مسئلہ بہت خطرناک ہو چکا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 1161831

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161831/معاہدے-سے-فرار-کا-راستہ-حکومت-کو-مہنگا-پڑے-گا-لیاقت-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com