QR CodeQR Code

ادویات پر 18 فیصد جی ایس ٹی، قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

23 Sep 2024 16:27

صدر ڈرگ لائرز فورم نور مہر نے کہا کہ ہربل، ہومیو پیتھی، وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹس پر 18 فیصد جی ایس ٹی ظلم ہے، ڈرگ ایکٹ کے تحت ادویات پر ٹیکس نہیں لگ سکتا، حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔


اسلام ٹائمز۔ مختلف ادویات پر 18 فیصد تک جنرل سیل ٹیکس سے ان کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا، مریض ہفتوں کے بجائے صرف ایک2 دن کی دوائی خریدنے لگے۔ لاہور کے میڈیکل اسٹور مالکان نے بتایا کہ جِلد، ملٹی وٹامنز،کیلشیم، ملک پاوڈر، شوگر اسٹرپس اور ہربل ادویات پر18فیصد جنرل سیلزٹیکس لگایا گیا ہے، وہ مریض جو پہلے ہفتوں کی دوائی لے جاتے تھے، اب صرف ایک 2 دن کی خریدنے آتے ہیں۔ صدر ڈرگ لائرز فورم نور مہر نے کہا کہ ہربل، ہومیوپیتھی، وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹس پر 18 فیصد جی ایس ٹی ظلم ہے، ڈرگ ایکٹ کے تحت ادویات پر ٹیکس نہیں لگ سکتا، حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔


خبر کا کوڈ: 1161830

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161830/ادویات-پر-18-فیصد-جی-ایس-ٹی-قیمتوں-میں-غیر-معمولی-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com