QR CodeQR Code

پختونخوا، ملیریا نے وبائی صورتحال اختیار کرلی، 9 ماہ میں 54 ہزار کیسز رپورٹ

23 Sep 2024 16:07

صوبائی مشیر صحت احتشام علی نے ملیریا کے بڑھتے ہوئے کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے ڈی ایچ اوز کو ملیریا کنٹرول کے لیے فی الفور اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ملیریا نے وبائی صورتحال اختیار کرلی ہے، 9 ماہ کے دوران ملیریا کے 54 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبائی مشیر صحت احتشام علی نے ملیریا کے بڑھتے ہوئے کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے ڈی ایچ اوز کو ملیریا کنٹرول کے لیے فی الفور اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے جنوری سے لے کر اب تک ملیریا کیسز کا ڈیٹا جاری کردیا ہے، جس کے مطابق صوبے میں ملیریا کے 54 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب تک سب سے زیادہ ملیریا کیسز ضلع خیبر سے 10 ہزار رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح شانگلہ سے پہلی بار 6 ہزار جبکہ بٹگرام سے 3 ہزار ملیریا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈی آئی خان سے 4 ہزار، ٹانک اور کرک 2 ہزار، لکی مروت سے 3 ہزار ملیریا کیسز اب تک رپورٹ ہو چکے ہیں۔ مشیر صحت کا کہنا ہے کہ جنوبی اضلاع اس وقت ملیریا کی لپیٹ میں ہیں جس سے بچاؤ کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ویکٹر بورن ڈیزیز میں اضافہ ہورہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1161828

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161828/پختونخوا-ملیریا-نے-وبائی-صورتحال-اختیار-کرلی-9-ماہ-میں-54-ہزار-کیسز-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com