QR CodeQR Code

بنوں، افسران کا حکم نہ ماننے پر 11 پولیس اہلکار ملازمت سے فارغ

23 Sep 2024 15:47

پولیس اہل کاروں کو پولیو ڈیوٹی کے لیے لکی مروت بھیجا جانا تھا، جہاں پر پولیو ڈیوٹی سے انکار پر 11 اہل کاروں کو برخاست کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افسران کا حکم نہ ماننے پر 11 پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔ ڈی پی او بنوں ضیاء الدین کے مطابق افسران کے احکامات نہ ماننے پر بنوں پولیس کے 11 اہلکار ملازمت سے فارغ کردیے گئے۔ پولیس اہل کاروں کو پولیو ڈیوٹی کے لیے لکی مروت بھیجا جانا تھا، جہاں پر پولیو ڈیوٹی سے انکار پر 11 اہل کاروں کو برخاست کردیا گیا ہے۔

ملازمت سے برخاست کیے گئے پولیس اہل کاروں میں ہیڈ کانسٹیبل، لوئر ہیڈ کانسٹیبل اور ڈرائیور بھی شامل ہیں۔ ہیڈ کانسٹیبل شیر اسلم، ہیڈ کانسٹیبل میر زمان،ایف سی ذہین اللہ، ایف سی فرید اللہ، ایف سی توصیف اللہ، ایل ایچ سی حضرت اللہ، ایف سی ایم قیاز، ایل ایچ سی بختیار، ایف سی فرمان اللہ، ایف سی انور علی شاہ کو ملازمت سے برخاست کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1161824

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161824/بنوں-افسران-کا-حکم-نہ-ماننے-پر-11-پولیس-اہلکار-ملازمت-سے-فارغ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com