QR CodeQR Code

حکومت کا معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کا معاملہ، جماعت اسلامی نے عاملہ اجلاس طلب کرلیا

23 Sep 2024 13:55

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سول نافرنی کی تحریک، اسلام آباد لانگ مارچ، ہڑتال اور ملک بھر میں احتجاج کی کال کے آپشن پر مشاورت کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دیئے گئے دھرنے میں حکومت کیساتھ کیے گئے معاہدے کا آج آخری روز ہے۔ حکومتی کمیٹی کی جانب سے جماعت اسلامی کیساتھ ہونیوالے معاہدے پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے معاہدے پر تاحال عملدرآمد نہ ہونے پر جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر اگلے لائحہ عمل کیلئے مشاورت اور فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سول نافرنی کی تحریک، اسلام آباد لانگ مارچ، ہڑتال اور ملک بھر میں احتجاج کی کال کے آپشن پر مشاورت کرے گی، جبکہ امیر جماعت اسلامی پارٹی رہنماوں سے تاجروں کیساتھ ہونیوالی مشاورت پر بریفنگ لیں گے۔ اجلاس کے بعد امیر جماعت اسلامی اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1161806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161806/حکومت-کا-معاہدے-کی-پاسداری-نہ-کرنے-معاملہ-جماعت-اسلامی-نے-عاملہ-اجلاس-طلب-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com